Wed, September 16, 2026

ایما واٹسن پر چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی، تیز رفتاری کا الزام ثابت

ایما واٹسن پر چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ پر پابندی، تیز رفتاری کا الزام ثابت

لندن:ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایما واٹسن کو برطانیہ کی ایک عدالت نے تیز رفتاری کے جرم میں چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے روک دیا ہے۔ عدالت نے ان پر 1,044 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

ایما واٹسن کو آکسفورڈ میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے کیمرے کی مدد سے شناخت کیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران وہ خود موجود نہیں تھیں، لیکن ان کی قانونی ٹیم نے جرمانے کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کی۔

واٹسن کو گزشتہ سال بھی ایک اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو چکا ہے اور ان کے لائسنس پر پہلے ہی نو پوائنٹس درج تھے۔

ٹیگز: