Wed, September 16, 2026

مریم نواز ایک ماں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں ،پنجاب میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

مریم نواز ایک ماں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں ،پنجاب میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک ماں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ موجودہ حکومت خود شہریوں کے گھروں تک پہنچ رہی ہے اور رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں لوگوں تک پہنچائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز وعدے نہیں کرتیں بلکہ عملی اقدامات کرتی ہیں اور ان کے منصوبوں کے نتائج فوراً نظر آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب وہ وقت نہیں رہا جب منصوبے مکمل ہونے میں سالوں لگتے تھے۔ دو سال کے دوران مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کیے اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کوئی صوبائی حکومت پنجاب کی کارکردگی کے مقابلے میں نہیں آ سکتی اور مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح عوام کی خدمت اور عملی منصوبوں کی تکمیل ہے، جس سے صوبے میں ترقی اور آسانیاں بڑھ رہی ہیں۔

ٹیگز: