ممبئی :بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا میں طلاق کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑلیا۔گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کے درمیان اختلافات کی باتیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔ گووندا اور سنیتا نے ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کی مشکلات کے باوجود مل جل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ فی الحال یہ خبریں صرف افواہوں کی حد تک ہیں اور دونوں نے کوئی رسمی اعلان نہیں کیا ہے۔