لاہور: ماورا حسین نے ازدواجی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے شوہر عامر گیلانی کے گھر منتقل ہونے کی خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا جس نے مداحوں کے دل چھو لیے۔
اداکارہ نے کہا، "جب بھی نیا گھر لیا، امی نے بس ایک دعا دی کہ اللہ رہنا نصیب کرے، آج وہ دعا سچ محسوس ہوئی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر کی منتقلی کا عمل آسان تھا مگر جذباتی طور پر یہ مرحلہ خاصا حساس رہا۔
ماورا نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ وہ سب چیزیں لائیں جن سے انہیں جذباتی وابستگی ہے، اور اب آہستہ آہستہ نیا گھر اپنا لگنے لگا ہے۔
مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔