Wed, September 16, 2026

قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز سے قبل جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی

قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز سے قبل جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 سے 15 ستمبر تک جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی۔

دورے کے دوران قومی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف بین الاقوامی میچز کھیلے گی اور مشترکہ تربیتی کیمپ میں بھی حصہ لے گی، جس کا مقصد ایشین گیمز سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید نکھارنا اور انہیں اعلیٰ معیار کی میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق سیریز کا مکمل شیڈول اور دیگر انتظامات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے جلد جاری کیے جائیں گے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ دورہ قومی ٹیم کے لیے قیمتی بین الاقوامی تجربہ ثابت ہوگا اور ایشین گیمز کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: