Wed, September 16, 2026

پنجاب میں کرشنگ نہ شروع کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

پنجاب میں کرشنگ نہ شروع کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور: کین کمشنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ آج سے وہ ان شوگر ملوں کے خلاف کارروائی شروع کریں گے جنہوں نے کرشنگ کا آغاز نہیں کیا۔ حکومتی ہدایت کے باوجود پنجاب کی زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے شوگر ملوں کو 15 نومبر تک کرشنگ شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، لیکن اس وقت تک صرف 5 ملوں نے کرشنگ کا آغاز کیا، جب کہ 41 میں سے بیشتر ملوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے ان ملوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی جائے گی جو ابھی تک کرشنگ نہیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حکومت کی ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، جبکہ دیگر ملوں کی جانب سے اس میں تاخیر کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے الزام لگایا ہے کہ مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کر کے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ملک بھر میں اس وقت چینی کی قیمت 200 سے 229 روپے فی کلو کے درمیان ہے، جو کہ عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

ٹیگز: