Wed, September 16, 2026

"اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا کرارا جواب، بھارتی صحافی لاجواب"

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بھارتی صحافی کے اشتعال انگیز سوال کا ایسا برجستہ اور مؤثر جواب دیا کہ سوال کرنے والا صحافی خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا۔

بھارتی صحافی نے پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی سے متعلق الزامات دہراتے ہوئے سوال کیا، جس پر وزیراعظم نے فوراً جواب دیا:

"ہم خود بھارت کی طرف سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔"
وزیراعظم کے دوٹوک اور حقیقت پر مبنی جواب نے نہ صرف بھارتی صحافی کو لاجواب کیا بلکہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط انداز میں پیش کیا۔ صحافی مزید کوئی سوال نہ کر سکا اور پس منظر میں کھڑا رہ گیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، شہباز شریف کا یہ ردعمل عالمی میڈیا کے سامنے پاکستان کی مؤثر سفارتی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹیگز: