اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے ایک نیا بارش سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔ شمال مشرقی بلوچستان میں تین روز تک بارش متوقع ہے، جس کے دوران طوفانی ہواؤں کا بھی امکان ہے۔
ایران میں ہونے والی بمباری کے بعد آلودہ ذرات مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ذریعے پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے فضائی معیار متاثر ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں کالی بارش کے خدشات مسترد کر دیے گئے ہیں، مگر ریجنل دفاتر کو بارش کے نمونے جمع کر کے جانچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔