Thu, September 17, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے نیا بجٹ منظور کر لیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے نیا بجٹ منظور کر لیا

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 5335 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں خاصا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے 1,240 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تعلیم کے لیے بجٹ میں 21 فیصد اور صحت کے لیے 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ زراعت کے شعبے کو بھی بڑھا کر 129.5 ارب روپے دیے گئے ہیں۔

بجٹ میں غیر ملکی منصوبوں کے لیے 171.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو 934 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔ ایف بی آر کا ٹیکس وصولی ہدف 14,131 ارب روپے ہے جس میں پنجاب کا حصہ 4,062 ارب روپے ہوگا۔

پنجاب حکومت نے اپنے ریونیو کا ہدف 828 ارب روپے مقرر کیا ہے، جس میں ٹیکس سے 524 ارب اور غیر ٹیکس آمدن سے 303 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔

بجٹ میں مجموعی طور پر 740 ارب روپے کا سرپلس رہنے کی توقع ہے اور سبسڈی کے لیے 72 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: