Wed, September 16, 2026

پنجاب بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں، عوام کو ریلیف ترجیح:مریم نواز 

پنجاب بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں، عوام کو ریلیف ترجیح:مریم نواز 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مالی دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو بڑی مالی ادائیگیوں کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جائے۔

ان کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جبکہ حکومت دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز نے اسے “امید کا بجٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہدف عوامی فلاح ہے اور آئندہ بھی عوامی توقعات کے مطابق پالیسیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: