Wed, September 16, 2026

مریم اورنگزیب کلائمیٹ الرٹ بریفنگ

مریم اورنگزیب کلائمیٹ الرٹ بریفنگ

مریم اورنگزیب وسیع وژن اور سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ انوائرمنٹ میں انٹرنیشنل سطح کی اعلیٰ ڈگری کی بھی حامل ہیں وہ پہلی سیاست دن ہیں جنہوں نے ملک میں باقاعدہ طور پر سموگ فری پنجاب جدید ترین اقدامات اور ڈیٹاوائز معلومات پر مبنی ہمیشہ ہی انتہائی معلوماتی بریفنگ کا انعقاد کیا‘ دنیا کے سب سے حساس ترین موضوع کو جس بری طرح سے پاکستان میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اس کی مثال تیسری دنیا کے ممالک میں نہیں ملتی‘ لوگ بڑے آرام سے عورتوں کی حکمرانی پر تنقید تو کر دیتے ہیں مگر ماضی میں جھانکنے کی ہمت نہیں کرتے جہاں بزدار جیسے مزاقیہ وزیراعلیٰ تعویز گنڈوں والے وزیراعظم کا انتخاب رہے یوں تو تمام پونے چار سالہ دور ہی پھڈے بازی فساد گالی گلوچ بدتہذیبی توشہ خانہ چوری نعرے بازی اپنی ہی حکومت میں اپوزیشن والا رویہ سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کا بیڑہ غرق لئے ہوئے تھا ایسے میں آلودگی‘انوائرمنٹ‘ کلائمیٹ چینج ایسی حکومت کی ترجیح اور معلومات میں کیسے ہو سکتا تھا جو پانی میں ڈوبتے خاندان کو ہیلی کاپٹر سے نہ اٹھا سکا اور بعدازاں گنڈا پور نے کہا کہ یہ کام وزیر اعلیٰ کا نہیں‘ خیر اب سڑکوں پر تنقید سننے کے بعد موجودہ حکومت پر تعمیری کاموں پر فوکس ہے کیونکہ ملک کے اثاثے ہمیشہ پی ایم ایل این نے بنائے ہیں اور یہی ہمیشہ سے میاں نوازشریف کا وژن رہا ہے پی ٹی آئی کے جہلاءکہتے ہیں کہ سڑکوں سے ترقی نہیں ہوتی اس اللہ مارے شعور سے ترقی ہوتی ہے جو انہیں اپنے والدین سے نہیں ایک پلے بوائے سے ملا....خیر ان سالوں کو کیا روئیے جو پاکستان کو اس قدر پیچھے لے گئے....اب پنجاب کی خوش قسمتی کہ مریم نواز اور ان کی ہم نام مریم اورنگزیب نے پنجاب کے ”کور“ ایشوز کو ایڈریس کیا ہے اسی سلسلے میں پچھلے برس چائنا سے بھی ٹیکنالوجی لائی گئی۔
بریفنگ میں مریم صاحبہ نے بتایا کہ تمام تر ڈیٹابیس معلومات آپ کے سامنے سکرین پر موجود ہیں بلکہ پی ڈی ایم اے اور سیف سٹی جیسا کنٹرول روم جہاں وہ تمام سینئر صحافیوں کو ڈیٹا وائز معلومات آنے والے موسمی حالات اور کلائمیٹ چینج بتا رہی تھیں مجھے اس قدر پڑھی لکھی خاتون کا ظرف ویسے ہی پسند ہے کہ وہ وفاقی سطح پر بھی کام کر چکی ہیں اس لئے ہوا میں تیرنہیں چلاتیں....نہ ہی اس طرح کی بے پرکی نعرے بازی کرتی ہیں کہ ہم فوری قابو پالیں گے تاہم اپنی طرف سے پوری تیاری کئے ہوئے ہیں جیسے انہوں نے اس کارآمد سائیکلنگ ہسپتالوں کی کرسیاں بنائیں وہیکلز گاڑیاں چیکنگ فلڈ کنٹرول پروگرام غیرمتوقع موسمی حالات جن کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کے بعد اہم معلومات دیں اور سینئر وزیرمریم اورنگزیب کا پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیسزاسٹر ریلزیلنس پلان 2026ءبھی پیش کیا گیا جن میں وارننگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا گیا کسی بھی انتہائی موسمی صورتحال سے کم از کم چھ گھنٹے قبل باہمی کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا ایک نہایت اہم کام یہ کہ ڈسٹرکٹ تحصیل لیول پر کلائمیٹ اور فلڈ سے متعلق ایک سینئر لائزڈ انفارمیشن سکرینز انسٹال کرنے کا اہتمام اور قیام ضروری قرار دیا....شدید گرمی اور بارشوں کی لہر کے دوران کنٹرولڈ ٹورازم بنانے کی ہدایت کیونکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ گرمی یعنی ہیٹ ویو 52-55 تک جا سکتی ہے اور بارشیں کم ہونگی مگر زوردار اور بھرپور چھینٹوں کے ساتھ جس کے ساتھ ساتھ کلاﺅڈ برسٹ بہت ہونگے لہٰذا لوگوں کو احتیاط کرنا ہوگی....اور اس کے لئے حکومت بھی جامع حکمت عملی اپنائے گی۔
امید اچھی اس لئے ہے کہ اس مرتبہ ذہین و فطین خواتین پنجاب کی صرف حکمران ہی نہیں اسے اپنے گھر کی طرح چلا رہی ہیں کیونکہ یہ خواتین کے جینز میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں کے پی میں چار افراد وزیراعلیٰ پانی سے نہ بچا سکا وہیں پنجاب میں اتنے اونچے درجے کے سیلاب کے باوجود اللہ کے فضل اور وزیراعلیٰ کی انتھک کاوش مریم اورنگزیب کا مستقل سیلابی علاقوں میں بیٹھ جانا دیگر وزراءکے ہمراہ مریم نواز کے طوفانی دورے انتظامیہ الرٹ چوبیس گھنٹے کھانے ادویہ اور شامیانوں کی سہولت لہٰذا انہیں اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے انوائرمنٹ منسٹری سے ا یڈوائزری جاری ہو چکی ہے سیکرٹری انوائرمنٹ جو کمشنر فیصل آباد کے بطور بہت نام کما چکی ہے محترمہ سلوت سعید صاحبہ کی ماہرانہ معاونت اور پورے عملے کا یک جان ہو کر کام کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ اب تو جو کالم نگار خان کی ایمانداری کے جھوٹے ڈھونگ میں تھے وہ بھی مریم نواز کے انتھک کام کے معترف ہو گئے ہیں اور کیسے نہ ہوں جبکہ سندھ‘ کے پی بلوچستان کے عوام ترسی ہوئی نگاہوں سے پنجاب کی ترقی دیکھ رہے اور چاہ کر بھی اب دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو زبان روکنا پڑ رہی ہے اندازہ کریں اتنے بڑے صوبے خیبرپختونخوا کا ایک ہی مقصد بنا دیا گیا ہے کہ ایک سیاسی اسیر کی رہائی کا رولا ڈال کر وفادار ثابت ہوا جائے دوسرا وہاں کا کوئی موضوع ہے ہی نہیں سندھ سے جو ہمارے عزیز آتے ہیں وہاں کی تباہ حال کچرا کنڈی کو رو پڑتے ہیں کہ آپ تو جنب میں رہتے ہیں اور دنیا کو بہت ہمیشہ عورت ہی بناتی ہے مرد تو تلواریں ہی چلاتے ہیں عورتیں گھر بناتی ہیں پنجاب کی ایک اور ببر شیرنی عظمی زاہد بخاری بھی عورتوں کے لئے اس لئے مثال بن گئی ہیں کہ سیدہ ہو کر انہوں نے تمام تر بکواس کا ناصرف سامنا کیا عدالتیں بھگتیں اور پورے ملک نے ان کی پاک دامنی کی قسم کھائی یہ ہیں وہ آئیڈیل عورتیں جو درددل بھی رکھتی ہیں اور شیر کا جگرا بھی۔

ٹیگز: