Wed, September 16, 2026

مریم نواز کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ قرار دے دیا گیا

مریم نواز کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ قرار دے دیا گیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی کلائمیٹ لیڈر اور کلائمیٹ چینج واریئر قرار دیا ہے۔

ویلیری ہیکی نے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے ماحول دوست اقدامات عالمی سطح پر مثال قائم کر رہے ہیں اور ورلڈ بینک ستھرا پنجاب، ہوا کے معیار، ٹرانسپورٹ، جنگلات اور جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ پنجاب کو دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: