Wed, September 16, 2026

وزیرِ اعظم کل چین روانہ ہوں گے، قطر اور ایران سے رابطوں اور علاقائی امن پر اہم بریفنگ:ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کی میڈیا بریفنگ

وزیرِ اعظم کل چین روانہ ہوں گے، قطر اور ایران سے رابطوں اور علاقائی امن پر اہم بریفنگ:ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کی میڈیا بریفنگ

اسلام آباد:ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کو چین اور دیگر دوست ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ملک خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

حالیہ سفارتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے امیرِ قطر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے بھی تہران کے دو اہم دورے کیے ہیں جو خطے میں پاکستان کے متحرک سفارتی کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پورے خطے میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے اور پاکستان ان مظالم کی شدید مذمت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: