اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق یہ فنڈز 28 ماہ میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام بھی طے پا چکا ہے، جس کے تحت 7 ارب ڈالر اقساط میں ملیں گے۔
آئی ایم ایف کا وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا۔