Thu, September 17, 2026

شہدا سے متعلق بیان واپس لیا جائے، شرجیل میمن کا مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ

شہدا سے متعلق بیان واپس لیا جائے، شرجیل میمن کا مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہدا کے اہل خانہ کی دل آزاری ہوئی، اس لیے مولانا اپنا بیان واپس لیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازی کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، کسی کے کہنے سے ان کا مقام کم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بیان واپس لینے سے مولانا فضل الرحمان کے احترام میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو دشمنوں نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا اور بھارت میں اسے نمایاں کوریج ملی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما عوام کے لیے مثال ہوتے ہیں، اس لیے انہیں قومی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ٹیگز: