Wed, September 16, 2026

 پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف بیان بازی تک محدود ہیں، عملی طور پر کوئی رابطہ یا پیش رفت نہیں ہوئی:مولانا فضل الرحمان 

 پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات صرف بیان بازی تک محدود ہیں، عملی طور پر کوئی رابطہ یا پیش رفت نہیں ہوئی:مولانا فضل الرحمان 

چکوال: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات صرف بیان بازی تک محدود ہیں اور عملی طور پر کوئی رابطہ یا پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ایک سہارا بنی ہوئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے تجربے سے سبق حاصل کرنا چاہیے، اور آئینی ترمیمات کے غیر شفاف نفاذ کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 22 دسمبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء بھی شریک ہوں گے۔

ٹیگز: