Thu, September 17, 2026

31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ہدایت دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں 31 جولائی تک معطل کر دی جائیں۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں ملازمین کے لیے ایک منصفانہ اور مالی طور پر قابل عمل وی ایس ایس (رضاکارانہ خدمات سے سبکدوشی) پلان پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کے سلسلے میں متعلقہ کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی ہے۔

مزید برآں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثوں کی فروخت کے امکانات جانچنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی تاکہ اسٹورز کی بندش اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
 
 

ٹیگز: