میرپور:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے الیکشن کمیشن کی سفارش پر تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کے روز میرپور ڈویژن میں سرکاری ادارے بند رہیں گے، تاکہ شہری بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ والے دن تعطیل کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر نے عام تعطیل کا اعلان کیا۔ میرپور ڈویژن میں انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔