Wed, September 16, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت، خوشاب میں پانی کی فراہمی منظور

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروجیکٹ میں بڑی پیش رفت، خوشاب میں پانی کی فراہمی منظور

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی خصوصی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جو پاکستان کے کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

منصوبے کو فعال بنانے کے لیے خوشاب میں واقع مہاجر کینال سے 2.7 کیوسک پانی کی فراہمی مختص کر دی گئی ہے۔ پانی کی اس فراہمی سے پروجیکٹ کی آپریشنل استعداد کو یقینی بنانے اور مقامی سطح پر سوڈا ایش کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سوڈا ایش شیشہ، ڈٹرجنٹس، ٹیکسٹائل اور کیمیکل سمیت کئی بڑی صنعتوں کا بنیادی خام مال ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس منصوبے کے آغاز سے پاکستان کی صنعتی بنیاد مضبوط ہو گی اور درآمدات پر انحصار کم ہو گا۔ مزید برآں، یہ پیش رفت سپلائی چین کے استحکام، صنعتی معیشت کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گی، جو ملکی اقتصادی ترقی میں ایس آئی ایف سی کے کلیدی کردار کی عکاس ہے۔

ٹیگز: