Wed, September 16, 2026

پی ٹی آئی کے استعفے سے خلا پیدا ہوا، گورنر راج آئینی اختیار ہے:اعظم نذیر تارڑ

 پی ٹی آئی کے استعفے سے خلا پیدا ہوا، گورنر راج آئینی اختیار ہے:اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد :وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے نے خود ایوان میں خلا پیدا کیا، اور اگر پی ٹی آئی ایوان میں رہتی تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔

تارڑ نے وضاحت کی کہ سیاست اور فسطائیت میں فرق ہوتا ہے، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلتا ہے، اور پارلیمان کی عزت سب کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسمبلی چھوڑنے کا فیصلہ غلط تھا، اور گورنر راج آئینی عمل ہے، مارشل لا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اسلام آباد پر حملہ نہیں کیا گیا، اور وزیراعظم کی بات "پاکستان ہے تو ہم سب ہیں" کے مطابق اقدامات کیے گئے۔

ٹیگز: