Wed, September 16, 2026

"بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/6 ہے"، اعظم نذیر تارڑ نے بینائی ختم ہونے کی خبریں مسترد کر دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو "جلد بازی" اور "بے بنیاد پراپیگنڈہ" قرار دے دیا ہے۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ تو بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثر ہوئی ہے، لیکن یہ چھپایا کہ ان کی بینائی کی بحالی کا عمل  کامیابی سے جاری ہے۔
 اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہے، جو اس عمر میں کسی معجزے سے کم نہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد تک درست ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔
 وزیر قانون نے کہا کہ بینائی ختم ہونے کی خبریں محض سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی گئیں، جبکہ طبی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

ٹیگز: