Wed, September 16, 2026

شاہد آفریدی کا بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھانے کا مطالبہ

شاہد آفریدی کا بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھانے کا مطالبہ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھا کر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم نے کئی غلطیاں کیں، جس کے باعث بھارت جیتنے کا حق دار تھا۔ انہوں نے کپتان سلمان علی آغا کے فیصلوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عثمان طارق کو 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا گیا، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

سابق کپتان نے شاہین آفریدی کی بولنگ پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ شاہین نے شروع میں رنز کھائے، پھر بھی آخری اوور میں اسے کیوں دیا گیا، جب کہ فہیم اشرف کو موقع ملنا چاہیے تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہوتا تو میں بابر، شاداب اور شاہین کو ٹیم سے باہر بٹھا کر نئے لڑکوں کو موقع دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں سے بڑی توقعات ہوتی ہیں، لیکن جب یہ پرفارمنس نہیں دیتے تو ہمیں نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں نئے کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹیگز: