کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کا اعلان وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ پنشن پالیسی یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن فنڈ مینیجرز کے ساتھ معاہدے کرے گا، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (SECP) میں رجسٹرڈ ہوں گے۔
اس پالیسی کے تحت، پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز کی دیکھ بھال کریں گے: منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس، اور ایکویٹی۔
کابینہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ قدرتی موت یا معذوری کی صورت میں 10 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی، اور اگر کسی کی حادثاتی موت ہو جاتی ہے تو 20 لاکھ روپے کی انشورنس کوریج دی جائے گی۔ انشورنس کی رقم ہر سال 10 فیصد بڑھا دی جائے گی۔