Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق جہانگیری کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق جہانگیری کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری اور دو رکنی بنچ کی تشکیل سے متعلق اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔

حکمنامے کے مطابق بنچ کی تشکیل حساس نوعیت کے معاملات کے لیے انتظامی اختیار کے تحت کی گئی، اور چیف جسٹس پر تعصب کا کوئی قانونی جواز نہیں پایا گیا۔

ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کو یونیورسٹی کا مکمل جواب اور درخواست کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کر دی گئی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کو لازمی سنا جائے گا۔

ٹیگز: