Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر التوا ہے، اور جب تک کونسل اس شکایت پر فیصلہ نہیں کرتی، وہ عدالت میں فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔ عدالت نے کہا کہ کیس میں جج کی اہلیت سے متعلق اہم اور حساس سوالات موجود ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی ہے، اور ساتھ ہی ایک شہری کی جانب سے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔

ٹیگز: