اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز بیانات دیے، جس سے وقاص اکرم کی شہرت اور ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے مقدمے کی ابتدائی سماعت کے بعد مزید کارروائی کے لیے 12 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔