Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ، میڈیا آزادی پر نیا تنازعہ

ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ، میڈیا آزادی پر نیا تنازعہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور معروف کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی مالیت 15 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ قانونی کارروائی فلوریڈا کی عدالت میں شروع کی جائے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر اپنے پیغام میں الزام عائد کیا کہ نیو یارک ٹائمز نے ان، ان کے خاندان اور کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں جھوٹ اور غلط بیانی پھیلائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اخبار کو طویل عرصے تک یہ آزادی دی گئی کہ وہ ان کے خلاف غلط اور نقصان دہ خبریں شائع کرے، لیکن اب اس رویے کا خاتمہ لازم ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا، "نیو یارک ٹائمز کو بہت عرصے تک اجازت دی گئی کہ وہ میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائیں اور مجھے بدنام کریں، مگر اب اس کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔"

یہ مقدمہ میڈیا کی آزادی اور ذمہ داری کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ہتک عزت کے کیسز میں خبروں کی سچائی اور حقائق کی تصدیق بھی اہم ہوتی ہے۔ اس اقدام سے ٹرمپ اور میڈیا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

ابھی تک نیو یارک ٹائمز کی جانب سے اس مقدمے پر کوئی جواب یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: