Wed, September 16, 2026

اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز: ایران کا امریکا کے ساتھ دوسرے دور کے مذاکرات پاکستان میں کرنے کا اعلان

اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز: ایران کا امریکا کے ساتھ دوسرے دور کے مذاکرات پاکستان میں کرنے کا اعلان

تہران :پاکستان کی ثالثی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں جنگ بندی اور معاشی پابندیوں کے خاتمے جیسے اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ رابطوں میں تین بنیادی مطالبات پر توجہ دی گئی ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مستقل سیز فائر۔
    پابندیوں کا خاتمہ: ایران پر عائد معاشی قدغنوں کو ہٹانے کا مطالبہ۔کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کی تلافی۔
ترجمان نے مغرب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "چند دنوں میں ایٹم بم بنانے" کا پراپیگنڈا سراسر غلط ہے اور ایران کی ایٹمی پالیسی صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
اسماعیل بقائی نے پاکستان کے کردار کو "تاریخی اور بہترین" قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا مسلسل تبادلہ جاری ہے۔ ہم پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسلام آباد کو مذاکرات کے لیے ایک موزوں اور قابلِ بھروسہ مقام سمجھتے ہیں۔"

ٹیگز: