Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10 کا زبردست ٹاکرا، رضوان نے ٹاس جیت کر  شاداب کو بیٹنگ دے دی

پی ایس ایل 10 کا زبردست ٹاکرا، رضوان نے ٹاس جیت کر  شاداب کو بیٹنگ دے دی

راولپنڈی: پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں بارش کی مداخلت کے بعد آخرکار ٹاس ہو ہی گیا! ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قسمت کا سکہ اچھالا، اور جیت کر فوری فیصلہ کیا: "پہلے بالنگ کریں گے!"

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اب پہلے بیٹنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی تھی، جس کے باعث ٹاس 8:15 پر ہوا اور میچ کا آغاز 8:45 پر متوقع ہے۔

اب بات کریں فارم کی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مورال آسمان پر ہے، دونوں میچ جیت چکی ہے اور ٹیبل کے ٹاپ پر ہے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز پہلی ہار کے بعد کم بیک کے موڈ میں ہے۔

ٹیگز: