Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کا میچ، کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10:کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کا میچ، کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن 10 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے خلاف ریکارڈ مضبوط ہے، کیونکہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 18 مقابلوں میں سے 12 جیتے ہیں، جبکہ کراچی کنگز کو صرف 6 کامیابیاں ملی ہیں۔

پی ایس ایل 10 میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی متوازن رہی ہے، دونوں نے اپنے ابتدائی دو میچوں میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔

ٹیگز: