کوئٹہ :کراچی کے بعد بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی زمین لرز اُٹھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز پسنی سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے بعد علاقے کے رہائشی خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ کے ذکر میں مصروف ہو گئے۔
ادھر شہرِ قائد میں بھی آج ایک مرتبہ پھر ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 رہی۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں رواں ماہ یعنی جون کے آغاز سے اب تک 39 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔