Wed, September 16, 2026

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، موسیٰ خیل میں 3 افراد زخمی، مکانات کو نقصان

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، موسیٰ خیل میں 3 افراد زخمی، مکانات کو نقصان

موسیٰ خیل :بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلع موسیٰ خیل اور قریبی علاقوں میں زلزلے کی شدت زیادہ رہی، جہاں لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔

 موسیٰ خیل میں زلزلے سے دو مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ تین کو جزوی نقصان پہنچا۔ ملبے تلے آ کر تین افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: