Wed, September 16, 2026

رات گئے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے

رات گئے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے

بارکھان : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، اس زلزلے کی شدت 3.9 تھی اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ خوش قسمتی سے، اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔

اس سے پہلے عید کے روز کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ کراچی میں زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی، اور اس کا مرکز کراچی کے شمال میں تقریباً 75 کلومیٹر دور تھا۔ یہ جھٹکے شام 4 بج کر 11 منٹ پر محسوس ہوئے تھے۔

ٹیگز: