Wed, September 16, 2026

بڑا ٹاکرا، بڑا میدان: پاکستانی شاہین کولمبو پہنچ گئے، پریماداسا اسٹیڈیم میں جوش و خروش عروج پر

بڑا ٹاکرا، بڑا میدان: پاکستانی شاہین کولمبو پہنچ گئے، پریماداسا اسٹیڈیم میں جوش و خروش عروج پر

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے معرکہ خیز مقابلہ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی، کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں قومی اسکواڈ روایتی حریف بھارت کا سامنا کرنے کے لیے آر پریماداسا اسٹیڈیم پہنچ چکا ہے۔ ٹیم بس جب اسٹیڈیم پہنچی تو مداحوں نے "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد نواز مکمل طور پر پُراعتماد نظر آئے۔
 ذرائع کے مطابق پاکستان اس میچ میں تین فاسٹ بولرز اور دو ماہر اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 'مسٹری اسپنر' عثمان طارق پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں جنہیں بھارت کے خلاف اہم ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔
کولمبو میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں، تاہم گراؤنڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں تاکہ شائقین کو مکمل میچ دیکھنے کو ملے۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے براہِ راست سیمی فائنل (Super 8) کے لیے اپنی جگہ تقریباً پکی کر لے گی۔

ٹیگز: