راولپنڈی: کرکٹ دیوانوں کے لیے آج کا دن خاص ہے! پی ایس ایل 2025 میں آج رات ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان زبردست ٹاکرا ہونے جا رہا ہے۔ میدان راولپنڈی سٹیڈیم میں رات 8 بجے لگے گا۔
دوسری جانب، کل کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایسا جھٹکا دیا کہ مداح حیران رہ گئے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ صرف 119 رنز بنا سکی اور 56 رنز سے میچ ہار گئی۔ افسوسناک پہلو یہ رہا کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے!