لاہور: زندہ دلانِ لاہور نے بسنت کے دوسرے روز کو یادگار بنا دیا۔ شہر کی فضائیں "آئی بو" کے نعروں سے گونج رہی ہیں، جبکہ رات کے اندھیرے میں رنگ برنگی پتنگوں اور روشنیوں نے ایک جادوئی سماں باندھ دیا ہے۔ شہر کی شاید ہی کوئی چھت ایسی ہو جہاں لاہوری موجود نہ ہوں۔ ہر طرف موسیقی، ڈھول کی تھاپ اور دوستوں کے قہقہے سنائی دے رہے ہیں۔
لاہوریوں کی روایتی مہمان نوازی بھی عروج پر ہے۔ چھتوں پر باربی کیو (BBQ) کے ساتھ ساتھ حلوہ پوری اور چائے کے دور چل رہے ہیں، جس نے سردی کی ہلکی دستک میں گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔