Wed, September 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا یا بارش کا غلبہ؟ کولمبو میں بڑے مقابلے پر خطرے کے بادل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا یا بارش کا غلبہ؟ کولمبو میں بڑے مقابلے پر خطرے کے بادل

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان آر پریم داس اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، تاہم خراب موسم نے شائقینِ کرکٹ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ کولمبو میں بارش کے قوی امکانات کے باعث اس میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
موسمیاتی اداروں کے مطابق کولمبو میں آج بارش کا امکان 65 سے 93 فیصد تک ظاہر کیا گیا ہے۔ شام کے وقت بارش کا امکان 49 سے 65 فیصد تک ہے، جبکہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کی بھی توقع ہے۔ رات گئے بارش کے امکانات کم ہو کر 25 فیصد تک رہ جائیں گے، جو کہ کسی حد تک مختصر میچ کے لیے امید کی کرن ہے۔
اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو آئی سی سی کے درج ذیل قوانین لاگو ہوں گے۔ نتیجے کے لیے دونوں ٹیموں کا کم از کم 5، 5 اوورز کھیلنا ضروری ہے۔ اگر 5 اوورز کا کھیل بھی ممکن نہ ہوا تو میچ منسوخ قرار دے دیا جائے گا۔چونکہ گروپ مرحلے کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
گروپ اے کی موجودہ صورتحال کے مطابق      بھارت اور پاکستان اپنے دو دو میچز جیت کر 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔    میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں دونوں کے 5، 5 پوائنٹس ہو جائیں گے، جس کے ساتھ ہی دونوں ٹیمیں براہِ راست سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔
    گروپ کی دیگر ٹیمیں (امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا) زیادہ سے زیادہ 4 پوائنٹس ہی حاصل کر سکتی ہیں، اس لیے بارش کا نتیجہ پاکستان اور بھارت دونوں کے حق میں جائے گا۔اس ہائی وولٹیج مقابلے کے منسوخ ہونے سے براڈکاسٹرز کو اشتہارات کی مد میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ مکمل واش آؤٹ کی صورت میں ٹکٹوں کی رقم کی واپسی سے سری لنکا کرکٹ کو بھی مالی دھچکا لگے گا۔
 سابق کرکٹر باسط علی نے میچ دیکھنے کے بجائے بارش کی خواہش ظاہر کی ہے، جس نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ٹیگز: