کولمبو/لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو کرکٹ کی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہنگامی دورہ سری لنکا کے امکانات نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد بڑے میچ سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور انہیں بورڈ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلانا ہے۔
صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ خطے کے دیگر کرکٹ بورڈز بھی متحرک ہو چکے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB): صدر امین الاسلام بھی کولمبو پہنچ رہے ہیں۔
کونسل کے دیگر اہم اراکین کی آمد بھی متوقع ہے، جس سے کولمبو میں ایک غیر رسمی 'منی ایشین کانفرنس' کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔کرکٹ پنڈتوں کے مطابق، ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے سے قبل ان اہم شخصیات کا ایک جگہ جمع ہونا محض اتفاق نہیں، بلکہ اس دوران ایشیائی کرکٹ کے مستقبل، شیڈولنگ اور باہمی تعلقات کے حوالے سے اہم بیٹھکیں بھی متوقع ہیں۔