Wed, September 16, 2026

امریکا میں انتہا پسند گروہ کا حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام

امریکا میں انتہا پسند گروہ کا حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام

واشنگٹن: امریکی سکیورٹی اداروں نے نئے سال کے موقع پر ہونے والی ممکنہ دہشتگرد کارروائی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق دہشتگرد عناصر لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں بم دھماکے کرنے کی تیاری میں تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت امیگریشن اہلکاروں، سرکاری گاڑیوں اور مختلف اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک انتہا پسند حکومتی مخالف گروہ اس کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔

دریں اثنا امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی میں اچانک فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پروویڈنس کے میئر کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ طلبہ کو محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی تلاش میں مصروف ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: