Thu, September 17, 2026

پہلگام فالس فلیگ : انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف ایک نہتی لڑکی ڈٹ کر کھڑی ہوگئی

پہلگام فالس فلیگ : انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف ایک نہتی لڑکی ڈٹ کر کھڑی ہوگئی

نینی تال: پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارت میں انتہاء پسند ہندو عناصر کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد اور انتشار پھیلانے کی کوششیں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، نینی تال میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک بڑے ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ کیا، ان میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اس وقت موقع پر موجود تھی، مگر اس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور حملہ آوروں کو آزادانہ طور پر یہ کارروائیاں کرنے دیا۔ اس سنگین صورتحال میں ایک بھارتی شہری، شاہیلہ نگی نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور تن تنہا مسلمانوں کی دکانوں کو بچانے کی کوشش کی۔ شاہیلہ نگی نے ہجوم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مسلمانوں کا دفاع کیا۔

انتہاء پسند ہندوؤں کی  جانب سے شاہیلہ کو سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں، مگر اس نے ان دھمکیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ شاہیلہ نے کہا کہ وہ ایک بھارتی شہری ہیں اور کسی کو انہیں خاموش کرانے کا حق نہیں۔

شاہیلہ نے مزید کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا، اس کا مقصد انتہاء پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور فساد پھیلانا تھا۔ انہوں نے اس ذہنیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندوں کا مقصد صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچانا اور بھارت میں بدامنی پھیلانا ہے۔ شاہیلہ نگی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں سچ بولنے کی پاداش میں ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن وہ ان دھمکیوں سے نہیں ڈریں گی کیونکہ سچ ان کے ساتھ ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت میں انتہاء پسند ہندوؤں کی یہ سوچ پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور مودی حکومت کے اقدامات سے یہ نفرت کی آگ ایک دن پورے بھارت کو جلا کر راکھ کر دے گی۔

ٹیگز: