Wed, September 16, 2026

کلاچی، ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

کلاچی، ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:ڈی آئی خان کے کلاچی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران نائیک یاسر خان شہید ہوئے، جن کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ٹیگز: