Wed, September 16, 2026

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن 'عزمِ استحکام' کے تحت کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت مٹانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

ٹیگز: