Wed, September 16, 2026

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف سائبر کرائم کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف سائبر کرائم کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں گرفتاری سے روک دیا اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے حفاظتی ضمانت فراہم کی۔ اس کے علاوہ، ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سماعت کے دوران، جسٹس انعام امین منہاس نے درخواستوں پر غور کیا، جبکہ ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ دونوں مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں اور ان کے خلاف گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 
 

ٹیگز: