Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان، محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی

ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان، محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی

لاہور : محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اپریل سے جولائی تک ملک میں شدید گرمی کی لہر آ سکتی ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے انسانی جسم کا درجہ حرارت چند منٹوں میں خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چکر آنا، تیز بخار، سر درد اور جسم کا ٹھنڈا پڑ جانا ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں۔

ڈی ایچ او نے خاص طور پر ان لوگوں کو خبردار کیا ہے جو دھوپ میں کام کرتے ہیں یا کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کا مشورہ ہے کہ لوگ دھوپ میں جانے سے گریز کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، اور پانی زیادہ پئیں تاکہ جسم ٹھنڈا اور محفوظ رہے۔

ٹیگز: