Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں شدید گرمی کی ایک نئی لہر شروع ہو چکی ہے، جو 24 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہنے کی پیشگوئی ہےاور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
ادھر جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کے دوران غیر معمولی گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک، گرد و غبار، تیز ہوائیں اور پانی کی قلت جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  زیادہ پانی پئیں اور  بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں ۔ بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے کے درمیان دھوپ سے بچیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو، اسپتالوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: