Thu, September 17, 2026

لاہور اور پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک

لاہور اور پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک

لاہور: لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس سے شہریوں کی صحت پر شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 474 تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث شہر آج دوبارہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال اور بھی بدتر ہے۔ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 804، گلبرگ میں 678، ڈی ایچ اے میں 569، پنجاب یونیورسٹی کے قریب 468 اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 471 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں جیسے فیصل آباد (626) اور گوجرانوالہ (515) میں بھی آلودگی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جیسے کہ ماسک کا استعمال، غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنا، اور گھروں میں ایئر پیوریفائرز کا استعمال بڑھانا۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی آلودگی کی وجہ سے لاہور اور دیگر شہروں کی فضائی کیفیت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو اس کا شہریوں کی صحت پر سنگین اثر پڑ سکتا ہے۔

ٹیگز: