Wed, September 16, 2026

ایرانی عوام سے دشمنی 'احمقانہ جوا' ہے، اسرائیل سے ہاتھ ملانے والوں کا کڑا احتساب ہو گا، عباس عراقچی

 ایرانی عوام سے دشمنی 'احمقانہ جوا' ہے، اسرائیل سے ہاتھ ملانے والوں کا کڑا احتساب ہو گا، عباس عراقچی

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صہیونی ریاست کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازشیں کرنے والی قوتوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ایک ناقابلِ معافی جرم ہے جس کا حساب ہر صورت لیا جائے گا۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے غیور عوام کے خلاف محاذ آرائی دراصل ایک "احمقانہ جوا" ہے، اور جو لوگ اس میں شامل ہیں وہ اپنے انجام کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ایران ہر سطح پر کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جو نام نہاد انکشافات کیے ہیں، ایرانی سکیورٹی ادارے ان سے متعلق بہت پہلے ہی تمام حقائق قیادت کے سامنے رکھ چکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی فورسز دشمن کے ہر خفیہ گٹھ جوڑ سے باخبر ہیں اور ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی اشتراک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: