اسلام آباد: خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کا طیارہ نور خان ایئرپورٹ پر اترا .دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایئرپورٹ پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر مشاورت کرنا ہے۔ عباس عراقچی اپنی ٹیم کے ہمراہ درج ذیل اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ تفصیلی وفدی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ انتہائی مختصر ہے، وہ آج رات پاکستان میں قیام کے بعد ہفتے کی دوپہر روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستان کے بعد وہ اپنے سفارتی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مسقط اور پھر ماسکو (روس) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عالمی و علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔