اسلام آباد:پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے اور سفارتی وضاحت کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کے بیان کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ردعمل میں ایرانی وزیر خارجہ کو "میرے عزیز بھائی" کہہ کر مخاطب کیا، جو عالمی سفارتکاری میں غیر معمولی اپنائیت کی علامت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے حقائق واضح کرنے اور پاکستان کی ثالثی کوششوں پر اعتماد کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔
Truly appreciate your clarification, my Dear Brother @Araghchi. ???????? ???? ???????? https://t.co/reptX11LQa
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 4, 2026
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس 'برادرانہ مکالمے' نے ثابت کر دیا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان اعتماد کا رشتہ اب کسی بھی منفی پروپیگنڈے سے بالاتر ہو چکا ہے۔