کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔
فی الحال، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن خوف کی وجہ سے لوگ احتیاطاً اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہو گئے۔ انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لے کر مزید اقدامات کرنے کی بات کی ہے۔شہریوں کو محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور مقامی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔